the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔23جولائی(اعتماد نیوز) شیو سینا ایم پی کی حرکت پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست احتجاج
پچھلے ہفتہ دہلی کے مہاراشٹرا سدن میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے شوا سینا کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے وہاں موجود مسلم سپر وائزر ارشد زبیر پر غیر معیاری غذا کی عدم سربراہی کے الزام لگاتے ہوئے زبردستی روٹی کھلانے کے واقعہ کے ویڈیو کی میڈیا کے سامنے منظر عام پر آنے کے بعد آج پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جیسے ہی آج صبح میں اجلاس کا آغاز ہوا فوری بعد اس مسئلہ کو اٹھایا گیا۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے بار بار



احتجاجی ارکان پارلیمنٹ کو احتجاج روکنے کی اپیل کے باوجود ارکان پارلیمنٹ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے متعلقہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کے سبب اجلاس کی کاروائی کو ملتوی کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب سے مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ خاموش تماشائی بنے رہے۔ اقلیتی امور کے وزیر کے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود انکی جانب سے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کرنا افسوس ناک اور انتہائی تعجب خیز ہے۔ جبکہ دیگر وزرا کی جانب سے اسکی مذمت کی گئی لیکن تاحال کوئی کاروائی کا نہ کیا جانا انتہائی افسوسناک اور مرکزی حکومت کے بھگوا نظریات کے ہونے کو واضح کرتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.